کورونا وائرس کی دوسری لہر میں قابو میںآنے لگی
پہلی مرتبہ ، جموںکشمیر میں مثبت معاملات ہزار سے نیچے درج ، 16مزید مریضوں کی ہوئی موت
جموں کشمیر میں 23524فعال معاملات ، اموات میں ضلع جموں 11سو کے ساتھ آگے
سرینگر /07جون / سی این ایس // کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی آنے لگی ہے اور دوسری لہر میں پہلی مرتبہ سوموار کو مثبت معاملات ہزار سے نیچے درج کئے گئے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں 977افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد301467تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 288جبکہ کشمیر میں 689نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 16مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4090تک پہنچ گئی جبکہ 4178مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این ایس کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی تاہم اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 16مزیدمریضوں کی موت ہوئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 16مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 4090تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میںکورونا وائرس کے کیسوں میںکمی آنے لگی ہے ۔کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی آنے لگی ہے اور دوسری لہر میں پہلی مرتبہ سوموار کو مثبت معاملات ہزار سے نیچے درج کئے گئے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں 977افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد301467تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 288جبکہ کشمیر میں 689نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 16مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4090تک پہنچ گئی جبکہ 4178مریض شفایاب ہو گئے ۔شفایابی میں تیزی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔ اس وقت جموں کشمیر میں 23524فعال معاملات ہے ۔ اموات میں جموں ضلع سب سے پہلے ہے جہاں اموات کی تعداد 11سو تک پہنچ گئی ہے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔
0 Comments
Please do not add any spam link in the Comment Box